کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر ہے کہ ایک ایسے یونکس سسٹم میں ایک ایسی خامی کا انکشاف ہوا ہے جو ممکنہ طور پر دنیا بھر میں 50کروڑ کمپیوٹروں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ خبردار، اگر آپ بھی لینکس یا میک آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں تو آپ کا کمپیوٹر بھی ہوسکتا ہے خطرے کی زد پر۔ تازہ ترین بگ ’’شیل شاک‘‘ کو اپریل میں سامنے آنے والے ہرٹ بلیڈ سے بھی خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔ہرٹ بلیڈ سے 5
لاکھ کمپیوٹروں کو نقصان کاخدشہ تھاجبکہ ماہرین کے مطابق شیل شاک سے 50 کروڑ کمپیوٹر متاثر ہوسکتے ہیں۔آپریٹنگ سسٹم کے بیش نامی حصے میں پائی جانے والی خامی سے فائدہ اٹھا کر ہیکر کسی کے بھی کمپیوٹر پر مکمل طور پر قبضہ کرسکتے ہیں اور خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ماہرین نے لینکس یا میک آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا آپریٹنگ سسٹم فوراً اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ اس خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔